ٹیکس کے خلاف تاجروں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں،جمیل ملک

ٹیکس کے خلاف تاجروں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں،جمیل ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ رقوم کی منتقلی پر ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ہر طرف دمادم مست قلندر ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا حکمران آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کاروباری افراد کوقربانی کا بکرا بنا رہے ہیں ،وزیر خزانہ عالمی مالیاتی اداروں کے ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں


،اس سے تو دور آمریت ہی ہزار درجہ بہتر تھا، جعلی جمہوریت نے عوام کو سوائے مشکلات کے کچھ نہیں دیا،مہنگائی اور بے روزگاری آسمان سے باتیں کررہی ہے،بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے ہر قسم کا بزنس ٹھپ کردیا ، ٹیکسوں کی بھرمار کاروباری طبقات کیلئے معاشی مشکلات کاسبب بن رہی ہے،قوم کو ترقی اور خوشحالی کا جھانسہ دیکراقتدار میں آنیوالے حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی،ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تجارتی اور کاروباری تنظیمیں حکومت کیخلاف جس قسم کا بھی احتجاج کرینگی،پی جے آئی اسکا مکمل ساتھ دیگا،انہو ں نے کہا حکومت تاجروں کے صبر کا امتحان نہ لے عوام سڑکوں پر آگئے تو حکمرانوں کیلئے اقتدار کے ایوانوں میں ٹھہرنا مشکل ہوجائیگا۔