حکیم غلام سرور لون کی وفات پر مختلف علماء کرام کا اظہار تعزیت

حکیم غلام سرور لون کی وفات پر مختلف علماء کرام کا اظہار تعزیت

لاہور( نمائندہ خصوصی ) انٹرنیشل ختم نبوت مومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر اور مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ کے سسر حکیم غلام سرور لون استادانوالہ کی وفات پر مختلف دینی ومذہبی رہمناؤں اور علماء کرام انٹرنیشل ختم نبوت مؤمنٹ کے مرکزی امیر حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی ، مسجد الحرام بیت اللہ کے مدرس حضرت مولانا محمد مکی حجازی، مرکزی سیکڑٹری جنرل ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم وچئر مین متحدہ علماء بورڈ ( حکومت پنجاب) مولانا حافظ فضل الرحیم ، حافظ اسعد عبید، مولانا زبیر حسن ، حافظ خالد حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری ، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان ، مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی ، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا عابد جمشید، مولانا کلیم اللہ ، مولانا عبدالرؤف فاروقی، پیر سیف اللہ خالد، اور مولانا اسد اللہ فاروق سمیت دیگررعلماء نے اظہار تعزیت کیا

کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم تحریک پاکستان کے عظیم کارکن معروف سماجی ودینی رہنماء انتہائی متقی اور نیک سیرت انسان تھے، انھوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4