رینٹل کیس،نیب کا راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

رینٹل کیس،نیب کا راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این) قومی احتساب بیورو کا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت ملو ث افسروں کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق جمعہ کو چیئرمین نیب قمر زماں چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کواٹر میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔نیب کے اعلامیہ کے مطابق راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس میں کرپشن کی تحقیقات ہوں گی۔ واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 22 جون 2012 سے 25 مارچ 2013 تک 9 ماہ تک وزیر اعظم رہے تھے۔سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے بغیر ٹینڈر رینٹل پاور پروجیکٹ کا ٹھیکہ دیا جبکہ سابق سیکریٹری پانی و بجلی شاہد رفیع، سابق ایم ڈی پی پی آئی بی فیاض الہی کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔پیپکو کے سابق ایم ڈی فیاض خان اور طاہر بشارت کوبھی ریفرنس میں نامزد کیا جائے گا۔نیب نے چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن اور دیگر افسران کے خلاف 6 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا ہے،اعلامیے کے مطابق سابق وفاقی وزیر آفتاب شیرپا کے خلاف کرپشن کی تحقیقات ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -