آج سے پنجاب، کشمیر سمیت ملک کے بیشتر علا قوں میں مز ید بارشوں کا امکا ن ہے،محکمہ موسمیات

آج سے پنجاب، کشمیر سمیت ملک کے بیشتر علا قوں میں مز ید بارشوں کا امکا ن ...

لاہور (وقائع نگار ) محکمہ موسمیات نے آج سے پیرکے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پرمزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی ہے اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔اگلے24 سے36گھنٹوں کے دوران شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے مزید گلیشئیرپگھلنے اور ویک اینڈ کے دوران بارشوں کی وجہ سے گلگت بلتستان اور چترال سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مقامی ندی نالوں میں مزید سیلاب کا امکان ہے۔اگلے دو سے تین روز کے دوران سندھ اور جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، ڈی آئی خان، ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے

مزید : صفحہ اول