سندھ ،محکمہ بلدیات میں جعلی بھرتی ہونیوالے 100سے زائد ملازم بر طرف

سندھ ،محکمہ بلدیات میں جعلی بھرتی ہونیوالے 100سے زائد ملازم بر طرف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے محکمہ بلدیات میں جعلی بھرتی ہونے والے 100 سے زائد ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔محکمہ بلدیات میں 2012 سے 2013 کے درمیان گریڈ 1 سے 14 تک ہونے والی جعلی بھرتیاں سیاسی سفارش پر ہوئیں ۔جعلی بھرتی ہونے والے ملازمین کو ادا کی جانیوالی تنخواہوں سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق غیر قانونی بھرتیوں میں اہم سیاسی شخصیات ملوث ہیں جن میں سندھ کابینہ کے وزرا بھی شامل ہیں۔ بھرتیاں سندھ کے مختلف اضلاع میں کی گئیں۔

مزید : صفحہ اول