حساس اداروں نے یوحنا آباد چرچ حملوں میں ملوث 5 دہشتگردپکڑ لئے

حساس اداروں نے یوحنا آباد چرچ حملوں میں ملوث 5 دہشتگردپکڑ لئے

لا ہور (کرا ئم سیل )حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے یوحنا آباد چرچ حملوں میں ملوث 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیں حساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں یوحناآباد چرچ دھماکوں میں ملوث 5 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔گرفتاردہشت گردوں نے خودکش حملہ آوروں کی معاونت کی تھی تاہم حساس ادارے نے تمام دہشت گردوں کولاہور پولیس کے حوالے کردیا ہے جہاں ملزمان سے تفتیش کی جاری ہے۔واضح رہے کہ رواں سال 15 مارچ کو یوحنا آباد میں چرچ کے گیٹ پر 2 خودکش دھماکوں میں 15 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید : صفحہ اول