کراچی، پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 4دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار

کراچی، پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 4دہشتگرد ہلاک، 2 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اان لائن ،اے این این)کراچی پولیس اور رینجرز کی مختلف کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 4دہشتگرد ہلاک، مقابلے کے بعد 2ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کاٹھوڑ روڑ سسی ٹول پلازہ کے قریب رینجرز کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گرد قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد آصف عرف اجمل، محمد عامر خان، عبد الوسیم عرف چنے والا، یونس احمد عرف کالیا کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب ایس پی ذیشان صدیقی کے مطابق لائٹ ہاؤس میں علی دینا روڈ پر پولیس مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کی شناخت کامران اور شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان سے 2پستول، 4موبائل فون اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -