گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن،جنرل ہسپتال میں بھی چھاپہ

گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن،جنرل ہسپتال میں بھی چھاپہ

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے785مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر62 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ75,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،34افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر53افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے19افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دریں اثناء ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ڈی او) مانیٹرنگ اینڈ انکوائری( امین اکبر چوپڑا نے جنرل ہسپتال اور ڈاکٹرز ہسپتال کی کنٹینز پر چھاپے مارے۔چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کے ان ہسپتالوں کی کنٹینز پر پانی،مشروبات اور روٹی پر اوورچارجنگ کی جا رہی تھی جس پر امین اکبر چو پڑا نے کارروائی کر تے ہوئے ڈاکٹرز ہسپتال کی کنٹین سے فیصل،ہارون،جنید اور نسیم جبکہ جنرل ہسپتال کی کنٹین سے عرفان،شبیر،جاوید،الطاف،ریاست،غلام حسین،خالد،ندیم ،امانت اورذیشان کو گرفتار کر کے تین دن کے لئے جیل بھیج دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1