ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
لاہور(جنرل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) خالد مجید نے شہر بھر میں صفائی انتظامات اور صورتحال کے جائزہ کے لیے گڑھی شاہو، لکشمی چوک، بھاٹی چوک، چوبرجی چوک، سمن آباد، گلشن راوی اور فیروز پور روڈ چوکنگ پوائنٹس سمیت متعدد علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے راوی ٹاؤن کی زون2 میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ذمہ دار زونل آفیسر زبیر فاروقی کو سخت سرزنش کرتے ہوئے معطل کر دیا۔ انہوں نے دیگر افسران کو متعلقہ علاقوں میں صفائی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔مزیدبراں انہوں نے دن کے علاوہ رات کے اوقات میں بھی بارش کی صورت میں عملہ او مشینری الرٹ رکھنے اور آپریشنز میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر نہ کرنے کی تاکید کی۔