جامعہ اشرفیہ کے زیر اہتمام حجاج کرام کیلئے تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری

جامعہ اشرفیہ کے زیر اہتمام حجاج کرام کیلئے تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) حجاج کرام کیلئے جامعہ اشرفیہ لاہور کے زیر اہتمام لاہور کے مختلف علاقوں میں سالانہ بلامعاوضہ حج تربیتی پرگراموں کاسلسلہ جاری ہے جس میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے مستند مفتی حضرات اور علماء کرام حج تربیتی پروگراموں میں خصوصی لیکچر دیں گے۔ اس سلسلہمیںآج یکم اگست بروز ہفتہ بعد نماز مغرب تا رات گیارہ بجے جامع مسجد حنفیہ سعدی روڈ اسلام پورہ کرشن نگر نزد بابا گراؤنڈلاہور اورآج یکم اگست ہفتہ کے روز ہی بعد نماز مغرب تا رات گیارہ بجے جامعۃ الازہر ، نزد راوی فلور ملز، بندروڈ بادامی باغ لاہورمیں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوگا جبکہ کل 2اگست بروز اتوار صبح دس بجے تانماز عصر جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں بھی حج تربیتی پروگرام منعقد ہوگا۔ جس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم اور ممتاز عالم دین حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا سمیت دیگر علماء خطاب کریں گے حج پر جانے والی خواتین کیلئے باپردہ شرکت کا انتظام کیا گیا ہے ۔