حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام یوم عظمت نعلین مبارک منایا گیا

حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام یوم عظمت نعلین مبارک منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی ) حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام ملک بھر میں سالانہ یوم عظمت نعلین مبارک منایا گیا۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عظمت نعلین مبارک کی اہمیت پر سیمیناروں کا انعقادکیاگیا جبکہ نعلین مبارک کے چوروں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف مذمتی قرارداتیں منظور کی گئیں۔ مرکزی اجتماع مرکز اہلسنت جامعہ حزب الاحناف 11۔ داتا دربار روڈ لاہور میں ہوا۔ جس میں پیر سید شاہد حسین گردیزی، صاحبزادہ سید مختار رضوی، مفتی سید مصطفی رضوی، علامہ سید اقبال حسین شاہ، پروفیسر احمد حسین ایڈووکیٹ، علامہ ملازم حسین قادری، مفتی غلام حسن ، علامہ آصف جامی، مولانا منیر حسین سیالوی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بادشاہی مسجد سے چوری ہونے والے نعلین مبارک کی بازیابی کیلئے حکومت نے کوئی موثر اقدامات نہیں اٹھائے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ نعلین مبارک کی تفتیش کا بنیادی نقطہ محکمہ اوقاف کے حکام بالا ہی ہیں کیونکہ نعلین مبارک محکمہ اوقاف کی تحویل سے چوری ہوئی ہیں۔۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ نعلین مبارک کی بازیابی کیلئے غیر جانبدار کمیشن قائم کرکے نعلین مبارک بازیاب کروائے جائیں تاکہ مسلمانوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے۔