گلبر گ ٹاؤن تجاوزات کی منڈی میں تبدیل،ٹریفک مسائل میں اضافہ
لاہور(جنرل رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن تجاوزات کی منڈی میں تبدیل ہو گیا ہے جس سے بازار ،مارکیٹیں،فٹ پاتھ،چوک سکڑ کر رہ گئے ہیں۔اسی ٹاؤن کی حدود میں واقع گڑھی شاہو ،علامہ اقبال روڈ ،مغلپورہ چوک ،ریلوے ورکشاپس،کیولری گراؤنڈ ،گلبرگ کے علاقے برکت مارکیٹ ،گارڈن ٹاؤن کی مارکیٹیں تجاوزات کی منڈیوں میں تبدیل ہو گئے ہیں جس کے باعث ان جگہوں پر ٹریفک کا بلاک ہونا معمول بن گیا ہے مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹاؤن کی انتظامیہ تجاوزات قائم کرنے والوں سے باقاعدہ ’’ماہانہ‘‘وصول کرتی ہے۔جس سے تجاوزات کی نرسریوں میں تبدیل ہو چکاہے جس کے خلاف مقامی تاجر سراپا احتجاج بن گئے ہیں ،جن کا کہنا ہے کہ گلبرگ ٹاؤن کے ٹی ایم او ،ٹی او آراور ان کا معاونی عملہ پورے ٹاؤن کو تجاوزات میں تبدیل کر رہاہے۔