ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس،اینٹا مالوجسٹ کی کارکردگی پر غور

ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس،اینٹا مالوجسٹ کی کارکردگی پر غور

لاہور(جنرل رپورٹر)گزشتہ روز ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی شالامارٹاؤن کا اجلاس زیر صدارت چوہدری شہباز احمد ایم پی اے منعقد ہوا جس میں اے سی شالامارارشد بھٹی ، ٹی ایم اوشالامارٹاؤن ملک طارق محمود ، ڈی ڈی او ہیلتھ، ڈی ڈی او ایجوکیشن، ایل ڈبلیوایم سی ، ریسکیو، ایجوکیشن، واسا ، پی ایچ اے ، کے افسران نے شرکت کی۔ جس میں اینٹامولوجسٹ نے اپنی کارکردگی کے بارے میں چیئر کو بریف کیا جس میں اینٹامولوجسٹ نے چیئر کو بتایا کہ 313ملازمین ریگولر بنیادوں پر بھرتی کئے گئے ہیں چیئرنے میٹنگ میں تمام نمائندگان کو آگاہ کیا کہ چیف منسٹر پنجاب نے سخت احکامات جاری کئے ہیں کہ جوڈیپارٹمنٹ 2010کے SOPکی پیروی نہیں کریگا اُس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاوے گی ۔ چیئر نے تمام ڈیپارٹمنٹس کو آگاہ کیا کہ پیر تک تمام سکولز، کالجز ، دفترسیکریٹری یونین کونسل، سرکاری عمارات کے کلیئرنس سرٹیفیکیٹTMAشالامارٹاؤن کے دفتر TMOصاحب کو جمع کروائیں جائیں۔ میٹنگ کے اختتام پر دفتر شالامارٹاؤن سے لے کر شالامارچوک تک ڈینگی آگاہی واک کی گئی اور ڈینگی آگاہی پمفلٹ لوگوں میں تقسیم کئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1