مشکل کی گھڑی میں فوج کا کردار لائق تحسین ہے،کامران سیف

مشکل کی گھڑی میں فوج کا کردار لائق تحسین ہے،کامران سیف

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ فوجی جوانوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کرکے قوم کے دل جیت لیے ہیں قوم کو فوج کے جوانوں پر فخر ہے ۔آپریشن ضرب عضب اور مشکل کی ہر گھڑی میں فوج کا کردار قابل فخر ہے ۔ قوم کی مدد کرکے فوج کے جوانوں کی وجہ سے قوم کا سر بلند ہے انہوں نے کہا کہ فوج نے دہشت گردی کا چیلنج قبول کیا اور دہشت گردوں کے خلاف آپریش شروع کرکے دشمن کی کمر توڑ دی ہے کراچی جیسے شہر جو دہشت گردوں کے نرغے پر تھے آج وہاں امن و امان ہے اور عوام سکون کا سانس لے کر زندگی بسر کررہے ہیں ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ سیلاب حکومت متاثرین کی مدد کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نجات کیلئے بھی اقدامات کرے اور فوری طور پر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کریں تاکہ مستقبل میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور عوام کے جانی و مالی نقصانات سے بچاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے توانائی بحران کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ عوام کو سستی اور وافر بجلی بھی مہیا ہوسکے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے سیلابی پانی کو محفوظ رکھ کراسے سارا سال زراعت اور بجلی کے حصول کیلئے استعمال میں لایا جاسکتا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -