نیشنل مشائخ کونسل کے زیر اہتمام علماء کے یوم حرمت کعبہ کے موضوع پر خطبات جمعہ

نیشنل مشائخ کونسل کے زیر اہتمام علماء کے یوم حرمت کعبہ کے موضوع پر خطبات جمعہ

لاہور(خبر نگار خصوصی) نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں جید علماء کرام ومشائخ عظام نے خطابات جمعہ میں’’یوم حرمت کعبہ اورگنبدی خضری ‘‘کے موضوع پر خطابات دئیے، اس حوالے سے نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے خطبہ جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہ حرمین شریفین اور روضہ رسول عاشقان مصطفی کے دلوں کی دھڑکن ہے دنیا کی کوئی طاقت مقدس مقامات کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی، پارلیمنٹ کے فیصلے سے یہ ثابت ہوا کہ جمہوریت ہی تمام مسائل کا حل ہے انہوں نے کہا کہ وہ وقت گیا جب آمریت کے دور میں آنکھیں بند کر کے امریکہ اور اس کے حواریوں کو خوش کیا جاتا تھاانہوں نے کہا کہ اوآئی سی کو مردہ گھوڑے کا کردار بند کرکے خطہ میں قیام امن کے لیے اپنا رول ادا کرناچاہیے ۔ پاک فوج کرائے کی فوج نہیں جس کوکبھی ڈالر اور کبھی ریال پر نچھاور کر دیا جائے پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جو طالبان کو ضرب عضب آپریشن کے ذریعے واصل جہنم کر رہی ہے امریکہ کی آشیر باد پر مسلمان ملک کا دوسرے مسلم ملک پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے خانہ کعبہ اور گنبدی خضریٰ کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب امریکہ کے اشاروں پر مسلمانوں کو آپس میں لڑنے والے نشان عبرت بنیں گے،ر یاست پاکستان کو شدت پسندی کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ناکہ برداراسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1