حکومت بینکوں کے لین دین پر ٹیکس فوری ختم کرے،مہر منیر

حکومت بینکوں کے لین دین پر ٹیکس فوری ختم کرے،مہر منیر

  

لا ہور (پ ر )حکومت بینکوں کے لین دین پر ٹیکس فوری طور پر ختم کرئے۔ وزیر خزانہ کی غلط اور عوام دشمن پالسیاں حکومت کے زوال کا سبب بن رہی ہیں اوروزیر خزانہ عوام دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ان خیالات کا اظہار مہر محمد منیر بلا صدر حق نواز روڈباغبانپورہ لاہور نے تاجروں کے ہنگامی اجلاس میں کیا ۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری پہلے ہی نامسائد حالات سے دوچار ہے۔

۔

۔

اور ان حالات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور زائد بلوں نے تاجربرادری کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے اور اگر حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلہ تو تاجر بینکوں کے ساتھ لین دین بند کر دے گئے اور حالات کی تمام ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے تمام عہداران۔صرافہ ایسوسی ایشن اورغلہ منڈی کے تمام عہداران ممبران موجود تھے اور انہوں نے کہا کہ تاجر برادری آپس میں متحد ہے اوراپنے حقوق کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔تاجر برادری نے ہڑتال کی مکمل حمایت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -