مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مادر ملت کے یوم ولادت پر تقریب

مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مادر ملت کے یوم ولادت پر تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کے زیر اہتمام مسلم لیگ ہاؤس میں قائداعظم کی ہمشیرہ اور تحریک پاکستان کی عظیم راہنما مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے 123ویں یوم ولادت کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی اور اس موقع پر کیک کاٹا گیا۔اور شعبہ خواتین نے محترمہ فاطمہ جناح کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم محترمہ فاطمہ جناح کی شخصیت کا اعادہ نہیں کرسکتے۔وہ قائداعظم محمد علی جناح کی سیاسی مشیر تھیں تحریک پاکستان میں ان کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔وہ پاکستانی خواتین کیلئے سیاست میں مشعل راہ ہیں۔تقریب میں صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین خدیجہ فاروقی، جنرل سیکرٹری سیدہ ماجدہ زیدی، سیکرٹری انفارمیشن کنول نسیم، پروین سکندر گل سابق ایم پی اے، بیگم حامد رانا، ثروت رضا، سمیعہ طارق ،سعیدہ عزیز ،نازیہ حسین، تبسم نذیر و دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔مسلم لیگ شعبہ خواتین کی عہدیداران نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح قائداعظم کے ساتھ ایک سایہ کی طرح تھیں اور جس یکسوئی کے ساتھ انہوں نے تحریک پاکستان میں اپنا کردار ادا کیا اس کی تاریخ کوئی مثال نہیں ملتی،انہوں نے ایک ڈکٹیٹر کے سامنے جمہوریت کے لیے آوازبلند کی۔انہیں اپنی ذات پر مکمل اعتماد تھا۔جمہوریت کے لیے ان کے لیے جذبہ تھا۔وہ قائداعظم کی عظیم ہمشیرہ تھیں انہیں خاتون اعظم کہا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم نے قائداعظم محمد علی جناح اور ان کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خواتین کو سیاست میں بھر پور شرکت کرنے کا موقع دیا۔ 2002کے الیکشن میں خواتین نے بھر پور حصہ لیا وہ بلدیاتی اداروں ،قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں اپنا سیاسی کردار ادا کیا۔