کوٹ لکھپت جیل میں ذہنی معذور قیدی کی میڈیکل رپورٹ موصول نہ ہونے پرپھانسی کیخلاف حکم امتناعی میں توسیع

کوٹ لکھپت جیل میں ذہنی معذور قیدی کی میڈیکل رپورٹ موصول نہ ہونے پرپھانسی ...

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج نے کوٹ لکھپت جیل میں مبینہ ذہنی معذور قیدی کی میڈیکل رپورٹ موصول نہ ہونے پر اس کی پھانسی کے خلاف حکم امتناعی میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے ۔مجرم خضرحیات کے 28جولائی کے لئے بلیک وارنٹ جاری کئے گئے تھے ،جنہیں سرفراز احمد ایڈووکیٹ نے سیشن کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے کہ خضرحیات کا ذہنی توازن درست نہیں، اسے پھانسی نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے گزشتہ تاریخ سماعت پر خضرحیات کی پھانسی 31جولائی تک روک دی تھی اورجیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت میں سماعت کے دوران جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے بتایا کہ خضر حیات کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، جس کی رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی۔ عدالت نے مزید کارروائی ایک ہفتہ تک ملتوی کردی ہے۔

کوٹ لکھپت جیل

مزید :

صفحہ آخر -