قتل کے مجرم شفقت عرف اشفاق کے ڈیتھ وارنٹ جاری

قتل کے مجرم شفقت عرف اشفاق کے ڈیتھ وارنٹ جاری

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور طارق افتخار نے قتل کے مجرم شفقت عرف اشفاق کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے۔ مجرم کو 6 اگست کو کوٹ لکھپت جیل میں صبح ساڑھے 4 بجے پھانسی دی جائے گی۔کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسدوڑائچ نے سیشن جج لاہورکوایک مراسلہ ارسال کیا تھاجس میں لکھاگیا کہ مجرم اشفاق کو2005ء میں سیشن جج شیخوپورہ نے سزائے موت سنائی تھی اوراب سزاکے خلاف مجرم کی تمام اپیلیں بھی مستردہوچکی ہیں ،ڈیتھ وارنٹ جاری کیے جائیں۔عدالت نے مجرم اشفاق کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے پھانسی کی تاریخ 6 اگست مقررکردی ہے۔سیشن جج لاہور نے مجرم کاآخری بیان قلمبند کرنے اوراس کی ورثاسے ملاقات کے لئے مجسٹریٹ محمدیوسف کومقررکیاہے۔

مزید : صفحہ آخر