پی ٹی آئی ہمیں ٹارگٹ کرنے ہم اسے بچانے میں مصروف ہیں،سعد رفیق

پی ٹی آئی ہمیں ٹارگٹ کرنے ہم اسے بچانے میں مصروف ہیں،سعد رفیق

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اپنی پے در پے ناکامیوں کا غصہ عدلیہ اور سیاسی حریفوں پر نکالنے سے گریز کریں ان کاحاسدانہ ، متکبرانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ناقابل اصلاح ہوتا جارہا ہے،وزیر ریلوے نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیں بار بار ٹارگٹ کر رہی ہے جبکہ ہم اُسے مکمل تباہی سے بچانے میں مصروف ہیں،عمران ’’روندو‘‘ کھلاڑی ہیں، کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا ، اُن کا ٹریڈ مارک ہے۔ان کی ضد ، انا اور سازش کی عمرانی سیاست ناکام رہے گی انہوں نے مزید کہا کہ مثبت اور تعمیر ی تنقید کا راستہ پی ٹی آئی کی صحت کیلئے بہتر ہوگا،مسلم لیگ(ن) پاکستان کو مسائل کے زرداب سے نکالنے کیلئے مصروفِ عمل ہے اورنواز شریف کی مدبرانہ سیاست نے جمہوری رویوں اور نظام کو توانائی دی۔

سعد رفیق

مزید :

صفحہ آخر -