گورنمنٹ سکیم کے عازمین کے لیے حج تربیتی پروگرام3اگست سے شروع ہوں گے

گورنمنٹ سکیم کے عازمین کے لیے حج تربیتی پروگرام3اگست سے شروع ہوں گے

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)گورنمنٹ سکیم کے عازمین حج کے لیے حج تربیتی پروگرام 3 اگست بروز پیر کوحاجی کیمپ نکلسن روڈ لاہور میں شروع ہو رہے ہیں جو 7اگست تک جاری رہیں گے،لاہور اور گردو نواح کے عازمین کو تربیتی پروگراموں کا شیدول ارسال کر دیا گیا ہے اور انہیں مناسک حج کی ادائیگی کا طریقہ سیکھنے اور سفر حج سے متعلق دیگر انتظامی امور سے آگاہی حاصل کرنے کے مقررہ تاریخ پر حاجی کیمپ آنے کی ہدایت کی گئی ہے دریں اثناء 3اگست سے شروع ہونے والے حج اپریشن کے پیش نظر حاجی کیمپ لاہور کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے متعلقہ محکموں قومی بنکوں اور فضائی کمپنیوں نے اپنے خصوصی بوتھ قائم کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور ان جگہوں کی صفائی اور رنگ روغن وغیرہ کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -