فاطمہ جناحؒ کی معاونت قائداعظمؒ کا قیمتی اثاثہ تھی،رفیق تارڑ

فاطمہ جناحؒ کی معاونت قائداعظمؒ کا قیمتی اثاثہ تھی،رفیق تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی معاونت قائداعظمؒ کا قیمتی ترین اثاثہ تھی۔ خواتین مادرملتؒ کو اپنا رول ماڈل بنائیں اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو ایک اسلامی جمہوری فلاحی ریاست بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔ ان خیالات کااظہار تحریک پاکستان کے مخلص کارکن‘ سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور چیئرمین نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ نے ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کے 123ویں یوم ولادت کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں اپنے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔اس تقریب کا اہتمام نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔اس موقع پر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسرڈاکٹر رفیق احمد،تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے چیئرمین کرنل(ر)جمشید احمد ترین،سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد، چیف جسٹس(ر) خلیل الرحمن، مادرملتؒ کی معتمد ساتھی بیگم ثریا کے ایچ خورشید،دختر پاکستان بیگم بشریٰ رحمن،کنوینر مادرملتؒ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر پروین خان، نظریۂ پاکستان ٹرسٹ شعبہ خواتین کی سیکرٹری بیگم صفیہ اسحاق،ڈائریکٹر حمید نظامیؒ پریس انسٹی ٹیوٹ ابصار عبدالعلی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد، دانشوروکالم نگار قیوم نظامی، کرنل(ر)سلیم ملک،محمد ارشد چودھری،صدر نظریۂ پاکستان فورم پشاور ملک لیاقت علی تبسم،پروفیسر غلام سرور رانا،سعیدہ قاضی،ڈاکٹر راشدہ قریشی، میاں ابراہیم طاہر، انجینئر محمد طفیل ملک،شہزاد خان،قمر سلطان ، بیگم حامد رانا،کنول نسیم،آغا باقر، ڈاکٹر یعقوب ضیاء، پروفیسر مظہر عالم، اساتذۂ کرام ،طلبا و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات نے بڑی تعدادموجود تھی۔تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک‘نعت رسول مقبولؐ‘اور قومی ترانہ سے ہوا۔حافظ امجد علی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ محمد آصف منیرنے بارگاہ رسالت مابؐ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
رفیق تارڑ

مزید :

صفحہ آخر -