سیشن کورٹ نے 2008ء تک کے 261کیسوں کے فیصلے کئے

سیشن کورٹ نے 2008ء تک کے 261کیسوں کے فیصلے کئے

لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظوراحمد ملک کی جانب سے ماتحت عدالتوں کو2005ء اور 2008ء تک کے مقدمات کو نمٹانے کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن 31جولائی کو ختم ہو گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس منظور احمد ملک نے سیشن کورٹ کو قتل کے 2008ء سے پرانے کیس اور سول کورٹ کو 2005ء تک کے دیوانی اور فیملی مقدماات 31جولائی تک نمٹانے کا حکم دیا تھا۔سیشن کورٹ میں 2008ء تک کے 299کیس تھے، جن میں سے 261کے فیصلے کئے گئے۔ اس دوران عدالتوں نے 25سے زائد ملزمان کو عمرقید اور سزائے موت کی سزائیں سنائیں۔سیشن کورٹ میں اس وقت 38پرانے کیس باقی ہیں ذرائع کے مطابق ان کا فیصلہ ستمبر تک کردیا جائے گا۔ سول کورٹ اور چاروں کچہریوں میں 3ہزار 50پرانے کیس زیرسماعت تھے جن میں سے سول ججوں نے 1557مقدمات نمٹا دیئے ہیں۔سیشن جج لاہور طارق افتخار نے تمام ایڈیشنل سیشن اور سول ججوں کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ جو کیس رہ گئے ہیں انہیں عدالتی تعطیلات کے بعد ختم کیا جائے۔

سیشن کورٹ

مزید : صفحہ آخر