عدم حاضری پر اداکارہ میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

عدم حاضری پر اداکارہ میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ واجد منہاس نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر فلمسٹار میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ڈیفنس اے پولیس کو 17ستمبرتک اداکارہ میرا کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ واجد منہاس کی عدالت میں عتیق الرحمان نے فلمسٹار میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کرنے پراپنے وکیل احمد علی رانجھا ایڈووکیٹ کی وساطت سے استغاثہ دائر کررکھا ہے۔ استغاثہ آنے پر فلمسٹار میرا کو حاضری کے لئے طلب کیا گیا لیکن وہ عدالت کے حکم کے باوجود پیش نہ ہوئی جس پرعدالت نے اداکارہ میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔عدالت نے ڈیفنس پولیس کو 17ستمبر تک میرا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اداکارہ میرا

مزید :

صفحہ آخر -