وزیراعلی کا مکہ مکرمہ میں نمائندہ روزنامہ نوائے وقت مبشر اقبال کے والد اور نغمہ نگار سید احمد شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعلی کا مکہ مکرمہ میں نمائندہ روزنامہ نوائے وقت مبشر اقبال کے والد اور ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں نمائندہ روزنامہ نوائے وقت مبشر اقبال کے والد حکیم غلام سرور لون اور معروف نغمہ نگار سید احمد شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : صفحہ آخر