بلدیاتی الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،مولانا امجد خان

بلدیاتی الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،مولانا امجد خان

لاہور( نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام نے پنجاب اور سندھ میں پارٹی کو بلدیاتی انتخا بات کیلئے تیاریاں تیز کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی اس میدان کو خالی نہیں چھوڑے گی لہٰذا کار کن رابطہ عوام مہم بڑھائیں لاہور میں بلدیا تی انتخا بات کی تیاریوں کے سلسلہ میں 2اگست کو شوری اور 9اگست کو جے یو آئی لا ہور کی عمومی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے،جمعیت علماء اسلام ملک اسلام کے نفاذ اور عوام کی خد مت کیلئے کوشاں ہے اور اسی جذبے کے تحت آئندہ بلدیا تی انتخابات میں حصہ لے گی یہ باتیں جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر حافظ اشرف گجر ،قاری نذیر احمد ،شاہد اسرار ، قاری عمران رحیمی ، مو لا نا مفتی شمس الحق اور دیگر مو جو د تھے انہوں نے کہا کہ عوام نے پہلے بھی جے یو آئی پر اعتماد کیا ہے اور بلدیا تی انتخابات میں بھی عوام کا ووٹ جمعیت علماء اسلام کیلئے ہی ہو گا ،کار کن بلدیا تی انتخا بات کے لیئے بھرپور تیاریاں کریں اور عوام سے رابطے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سر حدوں کی خلاف ورزی کر کے ڈرانے کی کوشش نہ کرے اور یاد رکھے کہ پاکستانی قوم ہر جا رحیت کا بھر پور جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔

مولانا امجد خان

مزید : صفحہ آخر