تحریک انصاف کی میڈیا ٹاسک فورس پنجاب کے عہدیداروں کا اعلان

تحریک انصاف کی میڈیا ٹاسک فورس پنجاب کے عہدیداروں کا اعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے میڈیا ٹاسک فورس پنجاب کے عہدیداروں کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جمشید اقبال چیمہ کنوینیر، ڈاکٹر شاہد صدیق ڈپٹی کنوینیر، صائمہ شوکت سیکرٹری ، ندیم قادر بھنڈر کو ارڈنیٹر ، انیس ہاشمی کنوینیرلیگل ایڈ ،محمود جوئیہ ڈپٹی کنوینیرلیگل ایڈ،تیمور اختر سیکرٹری لیگل ایڈ اور عمر خیام کنوینیر سپورٹس اینڈ کلچر نامزد کر دئیے گئے۔اس موقع پر چوہدری محمد سرورنے نامزد ہونے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پوری جانفشانی اور فرض شناسی سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے تحریک انصاف کو مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

میڈیا ٹاسک فورس

مزید : صفحہ آخر