پیپلزپارٹی کے رہنما شیخ رفیق احمد کے صاحبزادے کی رسم قل

پیپلزپارٹی کے رہنما شیخ رفیق احمد کے صاحبزادے کی رسم قل

لاہور (پ ر )پنجاب اسمبلی کے سابق سپیکر ، وزیر قانون ، پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پنجاب اور لاہور کے صدر مرحوم شیخ رفیق احمد کے دوسرے صاحبزادے شیخ عتیق احمد بھی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے پرانے کارکنوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی ۔ شیخ رفیق احمد کے دوسرے صاحبزادے قتل ہو کر اللہ کو پیارے ہوئے اور شیخ رفیق احمد ضیاء دور میں پولیس تشدد کے باعث ذہنی طور پر متاثرہو گئے تھے ۔ ایک وقت وہ بھی تھا جب اس دور میں شیخ رفیق احمد اور ان کے دونوں صاحبزادے بیک وقت جیل میں تھے ۔ مرحوم شیخ عتیق احمد کی رسم قل آج (ہفتہ)بعد نماز عصر(پانچ بجے سہ پہر )ان کی رہائشگاہ52شادمان نمبر 2پر ادا کی جائے گی۔

رسم قل

مزید : صفحہ آخر