کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

لا ہور (کرا ئم سیل ) کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔پو لیس نے نعشیں اید ھی ایمبولنس کے ذر یعے مردہ خا نہ منتقل کردی گئی ۔پولیس کے مطابق مجرم ندیم شہزاد اور ثمر جان نے 1998 میں بچہ کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا۔پھانسی کی سزا پانے والے دوسرے مجرم ریاض نے 2005 میں شالیمار کے علاقے میں دو افراد کو قتل کیا تھا۔تیسرا ملزم عبد الصمد نے یو حنا آ با د میں قتل کیا تھا ۔کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مجرموں کو پھانسی دیدی گئی ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے ماہ رمضان المبارک کے احترام میں پھانسی کی سزاؤں پرعمل درامد 13 جون سے عید الفطر تک روک دیا تھا۔تاہم عید کے بعد سے پھانسیاں دیے جانے کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

پھانسی

مزید : صفحہ آخر