شہباز شریف کا ملتان میں عمارت گرنے سے 2 خواتین کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

شہباز شریف کا ملتان میں عمارت گرنے سے 2 خواتین کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان کے علاقے گھنٹہ گھر چوک کے قریب عمارت گرنے سے دو خواتین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے عمارت گرنے کے واقعہ کے حوالے سے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کوہسپتال میں بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والی خواتین کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -