فلڈ ڈیوٹی کیلئے گریڈ 18کے پانچ افسران کی خدمات پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے سپرد

فلڈ ڈیوٹی کیلئے گریڈ 18کے پانچ افسران کی خدمات پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ...

ؒ ٓلاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب حکومت نے فلڈ ڈیوٹی کیلئے گریڈ 18کے 5 افسران کی خدمات پنجاب ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے سپرد کر دی ہیں۔ جن افسران کو فلڈ ڈیوٹی کیلئے پی ڈی ایم اے بھیجا گیا ہے ان میں اسلم پرویز ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ،اشعر عباس ڈپٹی سیکرٹری انرجی،آفتاب رسول تارڑ ڈپٹی سیکرٹری پی اینڈ ڈی،ارشد محمود ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ اور تقرری کے منتظر ندیم عباس کی خدمات عارضی طور پی ڈی ایم اے کے حوالے کر دی ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر