جہاز میں صرف 3 منٹ پرواز کیلئے تیل باقی اور رن وے بند۔۔۔

جہاز میں صرف 3 منٹ پرواز کیلئے تیل باقی اور رن وے بند۔۔۔
 جہاز میں صرف 3 منٹ پرواز کیلئے تیل باقی اور رن وے بند۔۔۔

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر لاس ویگاس سے نارتھ ڈیکوٹا جانے والی ایلی جنٹ( Allegiant) ایئرلائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ پرواز کو امریکی ریاست نارتھ ڈیکوٹاکے فارگوز ہیکٹر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنا تھا لیکن جب پرواز وہاں پہنچی تو ایئرپورٹ نیوی اہلکاروں کی مشق کے باعث بند کیا جا چکا تھا۔ جہاز کے پاس اس وقت صرف 3سے 4منٹ کا ایندھن تھا۔ پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا جس پر اسے 70میل دور ایک ایئرپورٹ پر جانے کا مشورہ دیا گیا۔ پائلٹ نے انہیں بتایا کہ میرے پاس صرف 3منٹ کا ایندھن ہے اور میں اتنا صرف نہیں کر سکتا۔ جواب میں کنٹرول ٹاور سے کہا گیا کہ نیوی کی مشقیں جاری ہیں، ایئرپورٹ کو آپ کے لیے کھولنے میں 20منٹ لگیں گے۔ اس پر پائلٹ نے جواب دیا کہ میرے پاس 20منٹ نہیں ہیں، ایئرپورٹ کھولیے ورنہ میں فضائی ایمرجنسی ڈکلیئر کرتے ہوئے بند ایئرپورٹ پر ہی طیارہ لینڈ کر دوں گا۔ اس کے بعد کنٹرول ٹاور اہلکاروں نے ایئرپورٹ کے اعلیٰ حکام کو مسئلے کے متعلق آگاہ کیاجس پر اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اسے طیارے کے لیے کھول دیا۔ طیارے کے تمام مسافر محفوظ رہے، واضح رہے کہ پرواز میں135افراد سوار تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -