افغان طالبان نے جلا ال الدین حقانی کے انتقال کی خبروں کی تردید کر دی

افغان طالبان نے جلا ال الدین حقانی کے انتقال کی خبروں کی تردید کر دی
افغان طالبان نے جلا ال الدین حقانی کے انتقال کی خبروں کی تردید کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان نے جلال الدین حقانی کی وفات کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کا کہناہے کہ جلال الدین حقانی تندرست ہیں اور وہ اپنے نیٹ ورک کر بہتر طریقے سے چلا رہے ہیں ،ان کی وفات کی خبریں سراسر بے بنیاد اور افواہیں ہیں ۔طالبان کا کہناتھا کہ کچھ عرصہ قبل وہ علیل تھے لیکن اب وہ بالکل تندرست ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر خبر نشر کی گئی تھی کہ جلال الدین حقانی بھی ایک سال قبل انتقال کر چکے ہیں اور ان کی جگہ ان کے بیٹے حقانی نیٹ ورک کے سربراہ مقرر ہو چکے ہیں تاہم طالبان نے جلا الدین حقانی کے انتقال کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔