ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرنیکا حکم

ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرنیکا حکم
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرنیکا حکم

  

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک)سرگودھا کی سیشن عدالت نے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرنیکا حکم دے دیاہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہری عبدالوحید نے فوج اور پاکستان کیخلاف توہین آمیز تقاریر کرنے پر الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی ۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے الطاف حسین کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرنیکا حکم دیدیا۔

مزید : سرگودھا