انٹرنیشنل بھتہ خوروں کے دو کارندے گرفتار ،دوران تفتیش اہم انکشافات

انٹرنیشنل بھتہ خوروں کے دو کارندے گرفتار ،دوران تفتیش اہم انکشافات
انٹرنیشنل بھتہ خوروں کے دو کارندے گرفتار ،دوران تفتیش اہم انکشافات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے انٹرنیشنل بھتہ خور گروپ کے دو کارندوں کو حراست میں لے لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ گرفتار کیے جانے والے فیضان مٹو اور واصف دونوں بھائی ہیں اور نیو کراچی کے رہائشی ہیں ، یہ دونوں بیرون ملک بھتہ خور وں کیلئے کام کرتے ہیں اور بھتہ اکھٹا کر کے دبئی اور جنوبی افریقہ بھجواتے ہیں ۔
پولیس کا کہناتھا کہ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیاہے کہ دونوں ملزمان حافظ فرقان اور حافظ اصغر کیلئے کام کرتے ہیں ،بیرون ملک سے ای میلز کے ذریعے لوگوں کو ڈراتے تھے اور بھتہ مانگتے تھے جس کے بعد یہ دونوں جا کر بھتہ اکھٹا کرتے تھے اور باہر بھیج دیتے تھے ۔
پولیس کا کہناتھا کہ دوران تفتیش یہ اس بات کے بھی شواہد ملے ہیں ان کے ساتھ ایک خاتون بھی ملوث ہے ۔ڈی آئی جی کا کہناہے کہ حافظ فرقان اور حافظ اصغر کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا ۔