تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس نہ ہوئیں تو ووٹنگ کرنا پڑیگی :سردار ایاز صادق

تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس نہ ہوئیں تو ووٹنگ کرنا پڑیگی :سردار ...
تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس نہ ہوئیں تو ووٹنگ کرنا پڑیگی :سردار ایاز صادق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس نہ ہوئیں تو اس پر ووٹنگ کرنا پڑیگی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف تحریک اسمبلی میں نہ آئے ،عمران خان سے بدلہ لینا ہوتا تو ہر وقت ایوان میں بحث کراتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کے استعفوں کا معاملہ ختم ہو چکا ہے اب دوبارہ شروع نہیں کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا قومی اسمبلی کے فلور پر مزید بدمزگی نہیں چاہتے،ایک غلطی ہو چکی تو اسے بار بار نہ دہرایا جائے ۔ ایاز صادق نے کہا کہ دو سال خاموش رہ سکتا ہوں تو اب بھی آئین اورقانون پر عملدرآمد کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے استعفے کی تصدیق کی تھی اس لئے ان کا استعفیٰ منظور کیا جبکہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی تصدیق نہیں ہوئی تھی جس پر استعفے منظور نہ کئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرنسپل ایچی سن کو کرپشن الزامات پر ہٹا یا گیا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں