لاہور ایئرپورٹ پرکارگو پرواز سے دلہن کا قیمتی سامان چوری ،تین سپروائزرز معطل

لاہور ایئرپورٹ پرکارگو پرواز سے دلہن کا قیمتی سامان چوری ،تین سپروائزرز ...
لاہور ایئرپورٹ پرکارگو پرواز سے دلہن کا قیمتی سامان چوری ،تین سپروائزرز معطل

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ایئرپورٹ پر کارگو پرواز سے دلہن کا قیمتی سامان چوری ہونے پر تین سپروائزرز معطل کر دیئے گئے  ۔تفصیلات کے مطابق کارگو پرواز کے ذریعے ایک دلہن کا سامان بیرون ملک بھجوایا جانا تھا جس میں زیورات، کپڑے اورقیمتی اشیاءشامل تھیں ان ملازمین پرغفلت برتنے اور چوری میں ملوث ہونے کا الزم ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور ایئر پورٹ حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تین سپروائزر ز کو معطل کر دیا ہے جبکہ ملازمین سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں