پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، مردہ جانوروں کی باقیات سے گھی بنانیوالی پانچ فیکٹریاں سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، مردہ جانوروں کی باقیات سے گھی بنانیوالی پانچ ...
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، مردہ جانوروں کی باقیات سے گھی بنانیوالی پانچ فیکٹریاں سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں کی باقیات استعمال کرتے ہوئے گھی نکالنے والی پانچ فیکٹریاں سیل کردیں اور سات افراد کو حراست میں لے کر مقدمات درج کرلیے ۔
تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ کے قریب واقع علاقے کرال گھاٹی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرعائشہ ممتاز اور سپیشل جوائنٹ ٹیم نے مشترکہ آپریشن کیا جس دوران مردہ جانوروں کی باقیات کو استعمال کرتے ہوئے گھی نکالنے والی پانچ فیکٹریاں سیل کردیں اور سات افراد کو حراست میں لے کر مالکان کیخلاف کرال گھاٹی پولیس چوکی میں مقدمہ درج کرادیا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیکٹریاں پانچ معروف کمپنیوں کے خالی کسنتر استعمال کررہی تھیں اوران میں انتڑیوں وغیرہ سے نکلنے والا مضرصحت مادہ بھر کر مارکیٹ میں لارہی تھیں ۔