وزیر اعظم عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اترے،میٹرو منصوبوںپر قوم کا پیسہ ضائع ہوا :خورشید شاہ

وزیر اعظم عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اترے،میٹرو منصوبوںپر قوم کا پیسہ ضائع ...
وزیر اعظم عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اترے،میٹرو منصوبوںپر قوم کا پیسہ ضائع ہوا :خورشید شاہ

  

گھوٹکی (مانیڑنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کوقومی اسمبلی میں رہنا چاہئیے ،حکومت کا اس سے معاہدہ ہوا تھا،وزیر اعظم پورے ملک کے ہیں ان کاسندھ نہ آنے کاکہنا افسوسناک بات ہے، مسئلہ اسمبلی میں اٹھائیںگے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پورے ملک کا ہوتا ہے ،نواز شریف کا سندھ نہ آنے سے متعلق بیان افسوسناک ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی اس حوالے سے قومی اسمبلی میں آواز اٹھائے گی،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا سندھ نہ آنے سے قوم کا نقصان ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کو اسمبلی میں آنا چاہئیے کیونکہ حکومت کا ان سے معاہدہ ہوا تھا،تاہم جے یو آئی اور ایم کیو ایم کا ان کے خلاف قراردادلانا ان کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈیم نہ بننا نقصان دہ ہے ،حکومت میٹرو منصوبوں کی بجائے ڈیموں کی تعمیر پر پیسہ لگاتی تو بہتر ہوتا،وزیر اعظم عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اترے۔

مزید :

گھوٹکی -اہم خبریں -