افغانستان ‘ٹریفک حادثہ اور بارودی سرنگ پھٹنے سے بچوں سمیت 14افرادجاں بحق ، متعددزخمی

افغانستان ‘ٹریفک حادثہ اور بارودی سرنگ پھٹنے سے بچوں سمیت 14افرادجاں بحق ، ...
افغانستان ‘ٹریفک حادثہ اور بارودی سرنگ پھٹنے سے بچوں سمیت 14افرادجاں بحق ، متعددزخمی

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں ہولناک ٹریفک حادثے اور بارودی سرنگ دھماکے میں بچوں سمیت 14جاں بحق جبکہ 40سے زائد زخمی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق افغان صوبہ نمروز میں کابل قندھار ہائے وے پرہولناک ٹریفک حادثے میں 11شہری جاں بحق اور 41زخمی ہو گئے ۔افغان میڈیا کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب صوبہ بامیاں میں بارودی سرنگ پھٹنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -