خواجہ سراﺅں کاپنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا، سرکاری ملازمتوں کا مطالبہ

خواجہ سراﺅں کاپنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا، سرکاری ملازمتوں کا مطالبہ
خواجہ سراﺅں کاپنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا، سرکاری ملازمتوں کا مطالبہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)خواجہ سراﺅں نے سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لئے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سراﺅں کے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرناپڑ رہا ہے اس دوران ان کی دھرنے پر بیٹھے خواجہ سراﺅں سے تلخ کلامی کے واقعات بھی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق خواجہ سراءپنجاب حکومت سے سرکاری ملازمتوں کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا اور ہر روز احتجاج کرینگے۔

مزید :

لاہور -