زیادہ ترپیسہ’ سگار‘پر ہی لگتاہے:شیخ رشید

زیادہ ترپیسہ’ سگار‘پر ہی لگتاہے:شیخ رشید
زیادہ ترپیسہ’ سگار‘پر ہی لگتاہے:شیخ رشید

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے انکشاف کیاہے کہ اُن کا زیادہ ترپیسہ سگارپر خرچ ہوتاہے یا پھر بجلی کے بلوں کی مد میں چلاجاتاہے ۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے بتایاکہ اُن کے بچے ہیں اور نہ ہی گھر کاکوئی خاص خرچ ہوتاہے ،سگار ہی ان کاسب کچھ ہے جس پر آمدن اڑتی ہے ۔ اُنہوں نے بتایاکہ حکومت میں آکر سگا رکاخرچہ بھی بچ جاتاہے ، شروع میں بیرون ملک دورے کے موقع پر 1985ءمیں سگار کا ایک پیکٹ گفٹ میں ملاتھا جس کے بعد یہ لت پڑگئی ۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کاکہناتھاکہ پرویز مشرف میں تمام برائیاں ہوں گی لیکن کوئی شخص بھی یہ نہیں کہہ سکتاکہ اُنہوں نے کوئی کرپشن کی۔

مزید : راولپنڈی