آرمی چیف سے امریکی نمائندے برائے پاکستان و افغانستان کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی نمائندے برائے پاکستان و افغانستان کی ملاقات ،اہم امور پر ...
آرمی چیف سے امریکی نمائندے برائے پاکستان و افغانستان کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکہ کے نمائندے برائے پاکستان و افغانستان ڈین فیلڈ مین نے ملاقات کی جس دوران خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران ڈین فیلڈ مین نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات پر پاکستان کے کردار کر سراہا ۔امریکی نمائندے ڈین فیلڈ مین نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے اور جلد ہی دوبارہ شروع ہوں گے ۔ملاقات کے دوران پاکستان سمیت خطے کی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں