نو منتخب طالبان امیر ملا اختر کا پہلا آڈیوپیغام منظر عام پر آ گیا ،بڑا اعلان کر دیا

نو منتخب طالبان امیر ملا اختر کا پہلا آڈیوپیغام منظر عام پر آ گیا ،بڑا اعلان ...
نو منتخب طالبان امیر ملا اختر کا پہلا آڈیوپیغام منظر عام پر آ گیا ،بڑا اعلان کر دیا

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کے نو منتخب امیر ملا اختر منصور کا پہلا آڈیو پیغام منظر عام پر آگیا ہے جس میں انہوں نے افغانستان میں شریعت کے نفاذ تک کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور مذاکرات کو پرپیگنڈا قرار دے دیاہے۔

نجی ٹی وی چینل سماءنیوز کے مطابق ملا اختر منصور نے اپنے آڈیو پیغام میں مذاکرات کے عمل کو دشمن کا پراپیگنڈا قرار دے دیاہے اورافغانستان میں اسلامی نظام لانے تک جدو جہد جاری رکھنے کا اعلان بھی کیاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ طالبان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ،اختلافات کو ہوا دی گئی تو دنیا ہمارا مذاق اڑائے گی ۔ان کا کہناتھا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ ملا عمر کی تنظیم کو ان کی طرز پر چلا سکیں اور ملا عمر کی پالیسیاں ان کیلئے مشعل راہ ہیں ۔ملا اختر کا آڈیو پیغا م میں کہنا تھا کہ دشمن ہمارے کیخلاف ہتھیار اور بعض علماءکو بھی استعمال کر رہاہے اس لیے ہمیں آپسی اختلافات کو ہوا نہیں دینی چاہیے ۔اپنے پیغام میں انہوں نے ۔

بی بی سی کا کہناہے کہ طالبان کے گروہوں میں ملا اختر منصور کو امیر مقرر کرنے پر اختلافات پیدا ہو گئے ہیں جبکہ طالبان کا ایک گروہ ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو امیر منتخب کرنا چاہتے تھے ۔اپنے پیغام میں ملا اختر منصور کا کہناہے کہ تمام ناراض طالبان رہنماﺅں کو منائیں گے ،ملا اختر منصور کا پہلا آڈیو پیغام تیس منٹ کا ہے او ر یہ پشتو زبان میں ریکارڈ کیا گیاہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -