سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا معاملہ سفارتی و سیاسی سطح پر اٹھایا ہے: سرتاج عزیز

سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا معاملہ سفارتی و سیاسی سطح پر اٹھایا ہے: ...
سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا معاملہ سفارتی و سیاسی سطح پر اٹھایا ہے: سرتاج عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ سعودی عرب کی بعض جیلوں میں گنجائش سے زیادہ لوگوں کو رکھاگیاہے اور ان میں پاکستانی بھی شامل ہیں ، معاملہ سعودی عرب کے ساتھ سیاسی اور سفارتی سطح پر اٹھایا ہے۔
قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں سرتاج عزیز نے ایوان کو بتایاکہ سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کے ساتھ سلوک کے جائزے کے لئے 247 دورے کئے گئے، سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 2 ہزار 309 ہے جبکہ 2014-15ءکے دوران مشنز نے کل 1085 قیدیوں کی پیروی کی۔اُنہوں نے بتایاکہ دوران جیل وزٹ یہ بات سامنے آئی کہ بعض جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہے۔

مزید :

اسلام آباد -