تری پورہ کے گورنر نے یعقوب میمن کے جنازے کے شرکاءکو ممکنہ دہشتگرد قرار دے دیا

تری پورہ کے گورنر نے یعقوب میمن کے جنازے کے شرکاءکو ممکنہ دہشتگرد قرار دے دیا
تری پورہ کے گورنر نے یعقوب میمن کے جنازے کے شرکاءکو ممکنہ دہشتگرد قرار دے دیا

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تری پورہ کے گورنر تھاگاتارائے نے یعقوب میمن کی نماز جنازہ میں شرکت کرنیوالے مسلمانوں کو ممکنہ دہشتگرد قرار دیتے ہوئے خفیہ ایجنسیوں سے کہا ہے کہ وہ ان پر نظر رکھیں۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ان سب پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ مستقبل میں ملک دشمن تنظیموں کے آلہ کار بن سکتے ہیں۔ دوسری جانب جب ان کے متنازع ٹوئٹس پر سخت عوامی ردعمل سامنے آیا اور ان پر مسلمانوں کے خلاف نسلی فسادات بھڑکانے کی کوشش کا الزام لگا تو انہوں نے پینترا بدلتے ہوئے ہا کہ وہ محض سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے بات کررہے تھے اور انہوں نے مسلمانوں کی طرف اشارہ نہیں کیا تھا۔ مسلمان تنظیموں نے بھی گورنر کی ٹوئٹس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی