فیس بک نے دوستوں کی سالگرہ پر مبارکباد دینے کیلئے سپیشل فیچر متعارف کروا دیا

فیس بک نے دوستوں کی سالگرہ پر مبارکباد دینے کیلئے سپیشل فیچر متعارف کروا دیا
فیس بک نے دوستوں کی سالگرہ پر مبارکباد دینے کیلئے سپیشل فیچر متعارف کروا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک)انٹرنیٹ پر سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کو دوستوں کی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام ارسال کرنے کی زحمت سے بچالیا، اب آپ اپنے موبائل فون سے فیس بک ٹیکسٹ پیغام رسانی کے ذریعے صرف ایک بٹن دبا کر اپنے دوستوں کو سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا پیغام بھیج سکتے ہیں۔ جی ہاں آپ نے بالکل صحیح سنا ہے، یعنی جہاں آپ کو اپنے دوست کی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھیجنا تھا، اب اس کے بجائے آپ جواب میں صرف ایک کاہندسہ دبائیں گے اور آپ کے دوست کو آپ کی طرف سے درست سپیلنگ کے ساتھ آٹومیٹک ہیپی برتھ ڈے کا پیغام موصول ہوجائے گا۔ فیس بک نے ناصرف اپنے صارفین کو تاریخیں یاد کرنے کی جھنجھٹ سے آزاد کردیا ہے۔