پاک انڈیاسیریز کرکٹ کا حسن ہے ،بھارت کو سیاست اور کرکٹ الگ الگ رکھنا چاہیے : وسیم اکرم

پاک انڈیاسیریز کرکٹ کا حسن ہے ،بھارت کو سیاست اور کرکٹ الگ الگ رکھنا چاہیے : ...
پاک انڈیاسیریز کرکٹ کا حسن ہے ،بھارت کو سیاست اور کرکٹ الگ الگ رکھنا چاہیے : وسیم اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاک انڈیاسیریز کرکٹ کا حسن ہے ،بھارت کو سیاست اور کرکٹ الگ الگ رکھنا چاہیے ۔سپر سٹار باولنگ پروگرام سے متعلق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سری لنکا میں پاکستان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی تاہم پاکستان کو زمبابوے اور ویسٹ انڈیز سے بھی کھیلنا چاہیے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ،نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا پاکستان کرکٹ ٹیم کی خدمات کا موقع ملنا خوش آئند ہے ،نوجوان کھلاڑیوں کو باﺅلنگ ٹپس دے کر خوشی ہو گی،فاسٹ باﺅلنگ کیمپ میں شامل لڑکوں میں ٹیلنٹ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز احمد اہم کھلاڑی ہے اسے ہرفارمیٹ میں کھلانا چاہیے ۔وسیم اکرم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب بولرز کی پٹائی ہو تو اس کو اپنے اوسان قابو میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن اورپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بارہا وزیر اعظم نواز شریف اور پی سی بی کو کہہ چکے ہیںکہ سیاست اور کرکٹ کو الگ الگ رکھا جانا چاہیے ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -