کراچی آپریشن سے جرائم میں واضح کمی آئی ہے:ایڈ یشنل آئی جی مشتاق مہر

کراچی آپریشن سے جرائم میں واضح کمی آئی ہے:ایڈ یشنل آئی جی مشتاق مہر
کراچی آپریشن سے جرائم میں واضح کمی آئی ہے:ایڈ یشنل آئی جی مشتاق مہر

  

کراچی  (مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈ یشنل آئی جی مشاق مہر نے کہا ہے کہ شہرمیں جاری آپریشن کی وجہ سے ٹا رگٹ کلنگ اور سٹریٹ کرائم میں واضح کمی آئی ہے اور آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچا کر جرائم کا خاتمہ کیا جائے گا ۔سی سی آئی کی تقریب میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق مہر کا کہنا تھا کہ آپریشن کو درمیان نہیں چھوڑاجا سکتا اور شہر میں خرابی پیدا کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے قائم ہو نے میں ہم سب ذمہ دار ہیں اور اس جرم میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں اس لیے پولیس کے محکمے میں بھی تبدیلیاں لانی ہو نگی ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز آپریشن کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں ۔آپریشن درست سمت میں جا رہا ہے جس کی وجہ سے جرائم میں کافی کمی آئی ہے

مزید :

کراچی -