عامر خان کی فلم کے ڈائیلاگز پر 2 جرمن لڑکیوں کی اداکاری نے دھوم مچا دی

عامر خان کی فلم کے ڈائیلاگز پر 2 جرمن لڑکیوں کی اداکاری نے دھوم مچا دی
عامر خان کی فلم کے ڈائیلاگز پر 2 جرمن لڑکیوں کی اداکاری نے دھوم مچا دی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور ویب سائٹ ”ڈب سمیش“ کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور دنیا بھر کے نامور کرکٹرز، اداکار اور دیگر مشہور شخصیات بھی اس ویب سائٹ پر مختلف گانوں یا فلمی ڈائیلاگز پر ایکٹنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کر رہے ہیں لیکن حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ویڈیو نے تو دھوم ہی مچا دی ہے جس میں 2جرمن لڑکیاں عامر خان اور سلمان خان کی معروف فلم ”انداز اپنا اپنا“ کے ڈائیلاگز پر اداکاری کرتی نظر آتی ہیں۔

خود کو ”ڈب میش کی دیوانی“ کہنے والی ان لڑکیوں کا باپ بھارتی فلموں کا دلدادہ تھا اور اسی وجہ سے یہ دونوں لڑکیاں بھی بھارتی فلمیں شوق سے دیکھنے لگیں اور اب انہوں نے خود ہی بھارتی فلم کے ڈائیلاگز پر اداکاری کر کے اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا ہے جو تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور اب تک ہزاروں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس